عزاداری سید الشہدا ہماراآئینی حق ‘ کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کرینگے ‘ ساجد نقوی

عزاداری سید الشہدا ہماراآئینی حق ‘ کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کرینگے ‘ ...

ملتان (سٹی رپورٹر) شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام دربار حضرت شاہ شمس تبریز ملتان میں ’’تحفظ عزاداری کانفرنس‘‘منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی نے کی، جبکہ کانفرنس میں علامہ سید محمد تقی نقوی، صوبائی صدر پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری، علامہ موسی رضا جسکانی، علامہ کاشف ظہور نقوی، مخدوم زاہد حسین شمسی، مخدوم طارق عباس شمسی، سید محمد شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی، کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد مین خواتین و(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

حضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کئی بار حکومت کو باور کراچکے ہیں کہ عزاداری ہماراآئینی اور قانونی حق ہے، جس طرح عزاداری سید الشہداء سے روکا جارہاہے یہ غیر قانونی اور ہماری آزادنہ شہریت کو ختم کرنے کے مترادف ہے، ہم اس قسم کی کسی پابندی کو قبول نہیں کریں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محمد تقی نقوی نے کہا کہ ہم ہر طرح سے حکومت کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں، ہم ضرب عضب آپریشن ، کومبنگ آپریشن، نیشنل ایکشن پلان، یامدارس کی پالیسیاں ہیں ہم نے تعاون کیا، لیکن عزاداری میں کسی قسم کی پالیسیاں یا رُکاوٹیں قبول نہیں ، اگر کسی قسم کی کوئی رُکاوٹ ڈالی گی تو ہم اپنا حق حاصل کرنے کے لیے جو کہ ریاست پاکستان نے دیا ہے ، جن حقوق کے ساتھ یہ ریاست وجود میں آئی ہر قدم اُٹھانے کو تیار ہیں،کانفرنس میں انتظامیہ کی جانب سے عزاداری پر عائد پابندیوں کے خلاف کافی غم وغصے اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنما ؤں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کو محدود اور چاردیواری میں پابند کرنے کی کسی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے صوبائی صدر پنجاب علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ہم عزاداری سیدالشہداء کو اپنی عبادت کا اہم جزو سمجھتے ہیں، عزاداری کو ئی رسم نہیں کہ جسے تبدیل کردیا جائے بلکہ عزاداری سیدالشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے، کانفرنس کے آخر میں ڈویژنل صدر سید محمد شاہ ایڈووکیٹ نے عزاداری سیدالشہداء کے حق میں قراردادیں پیش کیں، جسے کانفرنس کے شرکاء نے بھرپور نعروں سے منظور کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے عہد کیا کہ جہاں بھی قائد ملت کو ہماری ضرورت پڑے گی ہم اُن کے حکم پر جان کا نذرانہ پیش کریں گے۔ کانفرنس میں وفاعباس، مولاناشبیر حیدری، اظہار بخاری، مصورنقوی، سید علی قاسم، مزین عباس چاون، قیصرعباس دادوآنہ، حیدر زمان، مولانا غلام مصطفی خان، مولانا عظیم حُر صدیقی، مولانا عماریاسر،ذیشان حیدر، یاسر علی، میثم عباس، محمدباقر، مجاہد حسین، عاشق حسین ذیشان شمسی، مہر ناصرچاون اور دیگر بھی موجودتھے۔

ساجد نقوی

مزید : ملتان صفحہ آخر