پرامن رائیونڈمارچ ہرصورت ہوگا،ترجمان تحریک انصاف

Sep 12, 2016


اسلام آباد(آن لائن)ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعلان کے مطابق ہرصورت پرامن رائیونڈمارچ ہوگا،عیدکے بعدہم خیال جماعتوں سے مشاورت کرکے حتمی تاریخ کااعلان کیاجائیگا۔اتوار کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں واضح الفاظ میں بتایا کہ چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعلان کے مطابق رائیونڈمارچ کی جانب پر امن احتجاج کیا جائے گا جو محرم الحرام کے آغازسے قبل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے لیے ہم خیال جماعتوں کوباضابطہ طورپردعوت دیں گے، جبکہ عید کے بعد ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کر کے حتمی تاریخ باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔

مزیدخبریں