اختلافات بھلا کر سازشوں کو ناکام بنایا جائے، مصطفی کمال
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک عظیم رہنما کی قیادت میں مسلمانان ہند نے علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مثالی ،پرامن اور لازوال جدوجہد کی جس کے باعث بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ھوا۔قائد اعظم ایک مثالی رہنما تھے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے قیام کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو اپنی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی سے عبور کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عظیم رہنما اور عظیم انسان کی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہیے اور ان کی حیات کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کے دن ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اْصولوں پر عمل پیرا ھوکر اپنے ملک کی بقاو سلامتی اور استحکام کے لئے دن و رات سچائی اور ایمانداری سے کام کرنا چاہیے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیں متحد ھو کر اور اپنے تمام اختلافات بھلا کر دشمنوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پوری دنیا میں ایک مقام حاصل کرنا چاہیے۔