ملتان ریجن میں عید کا سکیورٹی پلان جاری،5630پولیس افسران،اہلکار تعینات

ملتان ریجن میں عید کا سکیورٹی پلان جاری،5630پولیس افسران،اہلکار تعینات

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر ملتان ریجن میں عیدالاضحی کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ریجن میں 2044مساجد کیلئے 5630پولیس افسران وملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ جن میں ریجن کی تمام موبائل گاڑیاں پنے اپنے علاقوں میں گشت پر رہیں گی۔ ڈی ایس پیزاور ایس ایچ او زعید کے روز فیلڈ میں رہیں گے اور وقتاًفوقتاً سیکیورٹی صورتحال کے بارے کنٹرول کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ریجن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

مانیٹرنگ کا مربوط نظام مرتب کیا گیا ہے۔جہاں ڈی ایس پی کی قیادت میں کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلے مقامات پر نماز عیدالاضحی کی ادئیگی نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ وہ چاردیواری کے اندر یا مسجدوں میں یہ مذہبی فریضہ ادا کریں۔ اگر کھلے مقامات پرنماز عید الاضحی کی ادائیگی ناگزیر ہو تو اس مقام کو چاروں اطراف سے قناتوں سے کور کیا جائے۔ اجتماع کا داخلی و خارجی راستہ ایک ہی بنایا جائے۔ میٹل دیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ کا استعمال کیا جائے۔ اجتماع میں آنے والے اشخاص کی مکمل فزیکل سرچ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع گاہ کی بذریعہ سپیشل برانچ ٹیکنیکل سویپنگ کروائی جائے۔ دریں اثناء وہاں سیکیورٹی پروگرام کے مطابق ان میں سے 148کو "اے"کیٹگری،557کو "بی "کیٹگری اور 143عبادت گاہوں کو "سی "کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔جن کی سیکیورٹی کیلئے04ایس پی صاحباسن کی قیادت میں11ڈی ایس پی صاحبان ،33انسپکٹرز،308سے زائد سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ،1486کانسٹیبلان عید ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 848پولیس قومی رضا کار بھی عید کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے عید کے اجتماعات کے موقع آنے جانے والوں کی جامع تلاشی کیلئے تما م اقدمات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ مساجداور امام بارگاہوں کے منتظمین کو بھی خصوصی طورپر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔دوران گشت ہوٹل ، سرائے ، بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن کو خصوصی چیک کیا جائے گا۔ دوران گشت ایس ایچ اوز تھانہ اپنے علاقہ میں دوران نماز عید الاضحی کے اوقات میں مساجد کے ارد گرد خصوصی گشت کریں گے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع کی اطلا ع فوری طور پر افسران بالا کے نوٹس میں لائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر