قومی تحریک کے لیے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ، شاہی سید

قومی تحریک کے لیے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ، شاہی سید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ قومی تحریک کے لیے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ملکی آبادی کا سب سے بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے قوم کو درپیش مصائب سے نجات کے لیے خواتین کا کردار فیصلہ کن ہے پارٹی کی خواتین ورکرز کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگااے این پی شہیدوں کا قافلہ ہے ہماری تحریک میں شہید خواتین کا مقدس لہو بھی شامل ہے قومی تحریک میں خواتین کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں خواتین کے بھر پور کردار کے بغیر قومی حقوق کا حصول نا ممکن ہے آج کے ورکرز کنونشن میں خواتین عزم و حوصلہ قومی تحریک کے روشن مستقبل کی نوید ہے،ان خیالا کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں خواتین کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل ہے ملکی آبادی کی اکثریت آپ پر مشتمل ہے قوم کی ترقی کے لیے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے فخر افغان باچا خان بابا کی جدوجہد کسی مخصوص جنس و نسل کے بجائے انسانیت کے لیے تھی رئیس الاحرار باچا خان نے روز اول سے معاشرے میں عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھائی اے این پی کی خواتین پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں،مصائب کا سب سے زیادہ متاثر خواتین ہوتی ہیں آپ کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا ہماری پارٹی میں خواتین کے کردار کو اب پوری دنیا دیکھے گی انہوں نے مذید کہا کہ شہر میں ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے وہ کسی ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔کراچی کے بد امنی کے ذمہ دار اب پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا اولین مطالبہ عوامی نیشنل پارٹی کا تھا شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اس موقع پر پارٹی کی مرکزی نائب صدرہ کاملہ خان اور صوبائی قائم مقام جنرل سیکریٹری الطاف خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول