محکمہ تعلیم پنجاب کا سکول اساتذہ کو بھی یونیفارم پہننے کا پابند بنانے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم پنجاب کا سکول اساتذہ کو بھی یونیفارم پہننے کا پابند بنانے کا ...

رحیم یارخان(بیورونیوز) صوبائی محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے اساتذہ کے لئے ڈریس کوڈ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سکول اوقات کار کے دوران اساتذہ سفید شلوار قمیض یا سفید پینٹ شرٹ پر مشتمل یونیفارم پہننے کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

پابند ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اصلاحات اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈریس کوڈ پابندی کے نفاذ کے بعد اساتذہ پر سکول اوقات کار کے دوران سفید رنگ کے لباس کے علاوہ کسی دیگر رنگ کے کپڑے زیب تن کرنے پر پابندی ہو گی۔

اساتذہ

مزید : ملتان صفحہ آخر