غیرت کے نام پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل ‘ باپ زخمی
ملتان(کرائم رپورٹر) لڑکی بھگانے کا شبہ مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان جاں بحق باپ کی حالت نازک۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ قاسم بیلہ کے رہائشی 20 سالہ ذویب(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
اپنے باپ 45 سالہ اسلم کے ہمراہ گھر کے باہر کھڑے ہوئے تھے اسی اثناء میں وہاں سے موٹر سائیکل سوار ریاض اپنے بیٹوں راشد اور ثاقب کے ہمراہ وہاں سے گزرا اور پسٹل کے فائر کرکے باپ بیٹے کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر کینٹ پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے ذوہیب جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا والد شدید زخمی حالت میں نشتر میں زیر علاج ہے۔پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شبہ تھا کہ ذوہیب نے ان کی بیٹی کو بھگا کر اپنے ساتھ لے گیا اس وجہ سے غیرت کے نام پر انہوں نے اسے قتل کردیا۔