زہریلے پکوڑے کھانے سے 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد بیہوش

زہریلے پکوڑے کھانے سے 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد بیہوش

رحیم یارخان(بیورونیوز)زہریلے پکوڑے کھانے سے 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد بیہوش طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل پولیس نے اطلاع ملنے پر سویٹ مارٹ مالک کو گرفتارکرلیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع رم کی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

رہائشی صغراں بی بی نے اسی علاقہ میں واقع سویٹ مارٹ سے پکوڑے خرید کیے اور گھر جاکر صغراں بی بی اور اس کے بچوں صباد اقبال ،ثمرہ اقبال اور سعدیہ اقبال نے کھا لیے جن کے کھانے سے ماں اور بچوں پر بیہوشی طار ی ہوگئی معلوم پڑنے پر ماں اور بچوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی گئی ذر ائع نے بتایاکہ سویٹ مارٹ سے خرید کیے گئے زہریلے پکوڑے کھانے سے ماں بچوں پر بیہوشی طاری ہوئی واقع کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سویٹ مارٹ مالک زبیر علی کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

زہریلے پکوڑے

مزید : ملتان صفحہ آخر