قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں سرچ آپریشن 200گھروں کی بائیو میٹرک سکیننگ 14ناجائز ہتھیار برآمد

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں سرچ آپریشن 200گھروں کی ...

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ بی زیڈ کے علاقے گلی نمبر 25سے35میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن 05گھنٹوں تک جاری رہا دورانِ سرچ آپریشن علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

پر پولیس کی سخت ناکہ بندی لگائی گئی جس میں ہر آنے جانے والے کو مکمل طور پر چیک کیا گیا تاکہ کوئی مشکوک فرد نہ تو باہر جا سکے اور اگر اندر داخل بھی ہونا چاہے تو پولیس اسے گرفتار کر لے، ناکی بند ی پر لیڈیز پولیس کو بھی کھڑا کیا گیا تاکہ آنے جانے والی لیڈیز کو بھی چیک کیا جا سکے، سرچ آپریشن کے دوران 150سے 200گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دورانِ14ناجائز ہتھیار برامد کیے گئے جبکہ 3افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر