ٹریفک جام ‘ بیمار بچی ہسپتال نہ پہنچ سکی ‘ والدین کے ہاتھوں میں دم ٹوٹ گیا

ٹریفک جام ‘ بیمار بچی ہسپتال نہ پہنچ سکی ‘ والدین کے ہاتھوں میں دم ٹوٹ گیا

اوچ شریف (نمائندہ پاکستان) موضع گھڑی کھنڈی کی رہائشی 7 سالہ بچی شگفتہ بی بی جس کی طبیعت خراب تھی۔ گذشتہ روز اس کے والدین اس کو چیک کرانے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف آر ہے تھے الشمس چوک اوچ شریف پر عید آمد کی وجہ سے بے پناہ ٹریفک کا رش تھا اور موقع پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کا عملہ بھی غائب تھا۔ ٹریفک کے بے پناہ رش میں پھنس کر بچی کی طبیعت مزید بگڑ گئی جبکہ بچی کے ماں ،باپ بے چارگی اور مایوسی کے عالم میں عوام سے راستے مانگتے رہے لیکن ٹریفک نہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کھل سکی جس پر مجبورماں ،باپ بچی کو اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر ہسپتال لیجانے کی کوشش کی لیکن ہسپتال نہ پہنچ سکے اور بچی شگفتہ نے اپنے ماں ،باپ کے ہاتھوں میں دم توڑ دیا۔ بچی کو جب ہسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کر لی۔

بیمار بچی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...