قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، لاہور بلیوز جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، لاہور بلیوز جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی

ملتان (خصوصی رپورٹر)قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ بڑی دیر کی مہربان آتے آتے لاہور بلیوز جیت کر بھی ایونٹ سے باہر ہوگیاآل راونڈ ظفر گوہرکی باولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کے باعث لاہور بلیوز کا جیت کے ساتھ ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا میچ کے بہترین کھلاڑی بننے والے باہیں ہاتھ کے آل راونڈ نے 3وکٹوں کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے 28کی اننگز کھیلی احمد شہزاد نے چھ چوکوں کی مدد سے 23گیندوں پر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 35رنز بنائے فاتح ٹیم نے 128رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر 4گیند قبل ہی حاصل کرلیاحماد اعظم اور شاداب خان کے حصے میں 2,2وکٹیں آئی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری راولپنڈی کے بلے باز آخری لیگ میچ میں بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے لاہور بلیوز کے خلاف 127تک اننگز محدود رہی اویس ضیاء 28،آصف علی 27 اور عمر امین کی اننگز کی 21تک محدود رہی ظفر گوہر 3وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے راولپنڈی اور لاہور بلیوز نے ایونٹ میں 4,4پوائنٹس کے اختتام کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر