سی پیک منصوبہ ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گا: گورنر پنجاب

سی پیک منصوبہ ترقی کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گا: گورنر پنجاب

ملتان(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک تعمیر و ترقی اور امن و استحکام کی راہ پر گامزن ہے حکومت کے ترقیاتی منصو بوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ہمیں عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کیلئے متحدہ ہو کر کام کر نا ہو گا ۔اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کر نی ہو گی۔ملک میں معاشی اور اقتصادی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں ۔جس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے ۔سی پیک سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔اور پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائیگا۔۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس ملتان میں ملاقات کیلئے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

آنے والے مختلف وفود ،سیاسی و سماجی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ممبر صو بائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی ،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،چیئر مین یو نین کونسل ملک اعجاز رجوانہ، ملک عاشق علی شجرا ، ملک انور علی ، محمد اصغر خان، حفیظ جوئیہ ،ظفر حسین قادری ،شیخ غلام مرتضیٰ ،شیخ ہاشم بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ حکومت صحت، تعلیم ،فراہمی آب اور امن و امان کے قیام کے منصو بوں پر توجہ دے رہی ہے ۔عوام کی خدمت کر نا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ خدمت خلق ہی اللہ کی رضا کا ذریعہ ہے۔اور موجود حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔پاک چین راہداری کے منصوبوں سے پاکستان معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔ ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔روزگار کے مواقع پیدا ہو گئے ۔ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا۔کاروبار اور صنعت کو فروغ ملے گا۔اور ہمارا کاشتکار بھی خوشحال ہوگا۔معاشی ترقی ہی ملک کو اندھیروں سے نکال سکتی ہے ۔کسی بھی ملک کی مضبوط معیشت ترقی کا زینہ ہوتی ہے ۔ہمیں اپنے ملک کو مستحکم کر نا ہے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنیں اور انکے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

گورنر پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر