ضلعی انتظامیہ غیر قانونی سا نمورانہ منڈی بند کرانے میں ناکام، خرایداروں کا غیر معمولی رش، سڑکیں بلاک

ضلعی انتظامیہ غیر قانونی سا نمورانہ منڈی بند کرانے میں ناکام، خرایداروں کا ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ غیر قانونی ڈنگر و منڈی سانمورانا بند کرانے میں ناکام ہوکر رہ گئی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود شہریوں کے سرکاری منڈیوں پر عدم اعتماد کے باعث ڈنگر وبکر منڈی سانمو رانا میں جانوروں اور خریداروں کا غیر معمولی رش ،سڑکیں بلاک ہوکر رہ گئیں ۔سرکاری سطح پر لگائی جانے والی منڈیوں میں بھی خریداروں کا غیر معمولی رش ،جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود موضع سانمو رانا میں لگائی جانے والی پرائیوٹ منڈی مویشاں کے آڑھتیوں وبیوپاریوں نے حکومتی احکامات نظر انداز(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کرتے ہوئے منڈی قائم رکھی جس کے باعث منڈی مویشاں میں خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا پرایؤٹ منڈی میں رش کے باعث شیر شاہ روڈ سمیت ملحقہ سڑکیں بلاک ہوکر رہ گئیں ۔تاہم دوسری جانب سرکاری طور پر قائم منڈیوں میں بھی قربانی کے جانور خریدنے والوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔جانوروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث بیشتر خریدار بھاؤ تاؤ تک ہی محدود نظر آئے تاہم آج مزید رش بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر