عید تعطیلات، پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں پر رش، ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت

عید تعطیلات، پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں پر رش، ٹکٹوں ...

ملتان(جنرل رپورٹر)عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث گزشتہ روز بھی ریلوے سٹیشن اور بس اڈوں پر مسافروں کا رش رہا کینٹ ریلوے سٹیشن پر رش کے باعث لوگ بغیر ٹکٹ خریدے ٹرینوں میں سوار ہوتے رہے نوجوان کھڑے ہو کر اور دروازے میں لٹک کر بھی سفر کررہے تھے تاہم فیملی کے ساتھ جانے والے لوگوں کو ریل گاڑیوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ‘مسافروں کی بڑی تعداد کو ٹکٹ لینے کے باوجود سیٹیں نہ مل سکیں جس کی وجہ سے انہیں بھی کئی کئی گھنٹوں کا سفر کھڑے ہو کر طے کرنا پڑا ٹرینوں میں رش کے باعث قلیوں اور دیگر سٹیشن عملہ کی بھی چاندی بنی ہوئی ہے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت ہورہی ہے اس ضمن میں باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عید کے موقع پر رش کے باعث قلیوں نے 2روز قبل ہی مختلف شہروں کی ٹکٹیں بک کروالی تھیں جو وہ اب مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں تاہم کینٹ ریلوے سٹیشن پر انتظامیہ کی جانب سے چلائی جانے والی عید سپیشل ٹرینوں کی وجہ سے مسافروں کو بہت فائدہ ہوا جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ وقت پر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر