ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ، وولٹیج کی کمی سے صورتحال مزید گھمبیر

ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ، وولٹیج کی کمی سے ...

ملتان،وہاڑی،ٹھٹھہ صادق آباد،حاصل پور(سٹا ف رپورٹر،نمائندگان)ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ‘ گزشتہ روز بھی 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی نے صورتحال مزید خراب کر دی ‘نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر رہی ‘ گھروں او ر مساجد میں پانی ختم ہو گیا‘ مختلف علاقوں میں عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجروں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا جس کی وجہ سے تاجرطبقہ مالی طورپر کمزورہونے لگے اور بجلی سے منسلک کارروباری طبقہ بجلی کی بندش سے پریشان ہے اورانکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ، اور بے روزگاری میں ہونے لگا ، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں عبدالرشید، محمدامین ، نظام علی، اصغر علی ، ارشد علی ، محمد سلیمان ، جماعت علی ودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے نا خن لے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کادیرینہ مسئلہ فوری حل کرے ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے علی شیر واہن،خان پور،اولڈ مخدو م رشید،پیر صادق شاہ،حاجن شیر فیڈرز سے منسلک ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کے علاقوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا،،گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ نے گھریلوکاروباری زندگی اجیرن بنادی ہے،غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں،بجلی کی طویل گھنٹوں غیر اعلانیہ بندش نے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔حاصل پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حاصل پور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بے حد اضافہ ہو گیاہے ۔کارو باری اور گھر یلو زند گی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔فیڈر کی مر مت کے نام پر طو یل لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ۔یہاں مقامی واپڈا دفتروں میں مستقل ایس ڈی او تک تعینات نہ کئے گئے ہیں ۔جبکہ مقامی واپڈا افسران صارفین کے مشکلات اور مسائل پیدا کر رہے ہیں ۔دس روز سے رانا ٹاون کا ٹر ا نسفارمر خراب ہے ۔جسے واپڈا والے اْتار کر لے گئے ہیں ۔اور عارضی طور پر ٹرانسفارمر لگا گئے ہیں ۔خراب ٹرانسفارمر کو درست کرنے کے لیے محلے داروں کو بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔چھو ٹا ٹر ا نسفارمر ہونے کے باوجود رانا ٹاوں کے قریب بننے والے رہائشی ٹاون کو بھی اسی ٹر انسفارمر سے بجلی مہیا کر دی گئی ہے ۔ٹاون والو ں سے بھاری رقم وصولی کا حق ادا کیا جارہاہے ۔ہا وسنگ کا لونی بنانے والے اپنا الگ ٹر ا نسفا رمر لگوانے کو تیار نہیں ہیں ۔واپڈا افسران اور عملہ نے رانا ٹاون کے مکینوں کو رقم کے بندو بست کا حکم دیاہے ۔مکینوں نے واپڈاکے خلاف عدالت میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...