وزیراعلیٰ سندھ سے سابق ایم پی اے امتیاز شیخ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے سابق ایم پی اے امتیاز شیخ کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سابق ایم پی اے امتیاز شیخ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سندھ صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعے پرامتیاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کواپنے حلقے شکارپور شہر کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی۔ امتیاز شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے عوام کی خدمت کے جذبے کو بہترین الفاظ میں سراہا اور اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کی عوام نے انکو مینڈیٹ دیا ہے اور عوام کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر