بلاول بھٹو کی ڈاکٹر ذکاء اللہ کے قتل کی مذمت

بلاول بھٹو کی ڈاکٹر ذکاء اللہ کے قتل کی مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاورمیں پولیوٹیم کے انچارج ڈاکٹرذکاء اللہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کے پی کے حکام سے کہا ہے کہ وہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پولیو مہم کے ایک سینئر رکن کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردپولیو ٹیم اراکین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، خیبرپختونخواہ حکومت کو چاہیے کہ پولیو ٹیم کے ڈاکٹرز اور ورکرز کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے،بلاول بھٹو زرداری نے شہید ڈاکٹر ذکاء اللہ کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر