کوئٹہ ، خاتون سمیت مزید دو افراد کے کانگووائرس میں مبتلا ہو نے کا انکشاف

کوئٹہ ، خاتون سمیت مزید دو افراد کے کانگووائرس میں مبتلا ہو نے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خاتون سمیت دو افراد کانگو کر مرض میں مبتلا ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں مزید دو افراد کو کانگو کے شبہ میں ہسپتال لا یا گیا ہے جس کے بعد اب تک کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 105ہو گئی ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا ہو کر ابھی تک 15افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ کوئٹہ کے علاقے ڈھاڈر سے ایک مریض کانگو وائرس کے شبہ میں ہسپتال لا یا گیا ۔ادھر رئیسانی روڈ کی رہائشی خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر فاطمہ جنا ح ہسپتال لا یا گیا جہاں خاتون میں بھی کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔