سانحہ بلدیہ ، لواحقین اور ہمارا درد ایک سا ہے ، سعید غنی

سانحہ بلدیہ ، لواحقین اور ہمارا درد ایک سا ہے ، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ فیکٹری کی چوتھی برسی کے موقعے پر مزدار انجمنوں اور بلدیہ ٹان فیکٹری کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کے لیے جو ہو سکا کروں گا کیوں کہ شہداہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کا درد اور ہمارا درد ایک سا ہے ہم سب شہداہ کے وارث ہیں اور شہداہ کا درد ہم سے بہتر کون جان سکتا ہے ، سینیٹر سعید غنی نے مزید کہا کہ مزدور انجمنوں کو اور انکی قیادت کو اتحاد کرنا ہوگا تاکہ تمام مزدوروں کے تمام مسائل کو حل کیا جا سکے کوئی ایک شخص نظام میں بہتری نہیں لا سکتا ، انکا کہنا تھا کہ میں خود ایک ٹریڈ یونین ورکر ہوں اور ایک ٹریڈ یونین ورکر سے بہتر کون مزدوروں کی تکا لیف اور مسائل کا ادراک رکھ سکتا ہے مجھے آپ کی تکلیف اور میرے سامنے بیٹھے ہوئے بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کے درد کی شدت کا اندازہ ہے لیکن ان سب مسائل کا حل تب ہی ممکن ہے جب ہم سب مل کر نظام کی بہتری کے لیے کام کروں ، یقیناًآپ سب کا مقصد ایک ہی اور وہ ہے مزدوروں کی زندگی میں بہتری لانا اور مجھے جس مقصد کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے مشیر بنایا وہ وہی مقصد ہے جو اپ مزدور چاہتے ہیں۔ صو بائی مشیر برائے محنت و افرادی نے اداروں میں یونین سازی کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ یونین سازی ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے، اداروں میں یونین سازی کے راستے میں کوئی غیر قانونی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، وزارت محنت کے کسی آفسر نے مزدورں کے ساتھ زیادتی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر