قبائلی علاقوں میں بھی عیدا الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

قبائلی علاقوں میں بھی عیدا الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے
قبائلی علاقوں میں بھی عیدا الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں عیدالاضحیٰ ایک ہی روز منانے کا خواب اس بار بھی پورا نہ ہو سکا، سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی اور یورپی ممالک کی طرح خیبر پختونخوا کے قبائیلی علاقوں میں بھی عیدا لاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے ۔ کراچی میں بوہری برادری کل ہی عیدالاضحٰیٰ منا چکی ہے۔

نیو نیو زکے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائیلی علاقوں میں عیدا لاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں عیدا لاضحیٰ کل منائی جائیگی ۔کراچی میں بوہری برادری نے کل عید الاضحٰیٰ منائی تاہم آج فاٹا اور کل پورے پاکستان میں عید الاضحیٰ کل منائی جائیگی ۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبقدر اور مہمند ایجنسی کے بعض مقامات پر لوگ عیدا لاضحیٰ آج منارہے ہیں ، عید نماز کی ادائیگی کے لئے بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی اورترقی کیلئے دعائیں کیں ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کے پیروی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پشاور میں ضلعی انتظامیہ عیدکے موقع پر دفعہ 144کے نفاذ پر عملدآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے ، شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہیں مگر پولیس او ر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

مزید : پشاور