شمالی کور یا ایک ہفتے بعد نیا جوہری تجربہ کرنے کے لیے تیار ہو گیا ،جنوبی کوریا کو شدید بے چینی

شمالی کور یا ایک ہفتے بعد نیا جوہری تجربہ کرنے کے لیے تیار ہو گیا ،جنوبی ...
شمالی کور یا ایک ہفتے بعد نیا جوہری تجربہ کرنے کے لیے تیار ہو گیا ،جنوبی کوریا کو شدید بے چینی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایک اور جوہری دھماکہ کر سکتا ہے جو کہ اس کا چھٹا جوہری تجربہ ہو گا ۔گزشتہ جمعے بھی شمالی کوریا نے کامیاب جوہری تجربے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پانچواں جوہری تجربہ ہے ۔ادھر امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت عالمی برادری اس وقت شمالی کوریا کے ان اقدامات کا موثر جواب دینے پر غور کر رہی ہے ۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی

جنوبی کوریا کی وزارت دفا ع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری دھماکے کی جائے وقوع پر ایک سرنگ ابھی استعمال نہیں ہوئی جس میں چھٹا دھماکہ کیا جا سکتا ہے ۔شمالی کوریا کے حکام نے گزشتہ تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ جوہری تجربہ ایک جدید اور حال ہی میں تیار کیے گئے جوہری وار ہیڈ کا تھا او ر اس نے اب بیلسٹک راکٹوں پر جوہری ہتھیار نصب کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے ۔جنوبی کور یا کا خیال ہے کہ یہ شمالی کور یا کا اب تک کا سب سے بڑا جوہر ی تجربہ ہے اور جنوبی کور یا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس حالیہ تجربے کی شدت دس کلو ٹن تھی جو کہ گزشتہ تجربوں سکے دوگنی ہے ۔

ادھر جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جوہری حملہ کرنے کا کوئی اشارہ ملا تو ایسی صورت میں جنوبی کوریا کے پاس شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کرنے والا منصوبہ ہے ۔

مزید : بین الاقوامی