سکھر میں قربانی کے بیل نے مالک کو ٹکر مار کر جاں بحق کر دیا
سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )سکھر میں قربانی کے بیل کی ٹکر سے مالک جاں بحق ہو گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ میں ایک شخص قربانی کا جانور لینے کے لیے بکرا منڈی گیا جہاں سے اس نے ایک بیل خرید ا۔جب بیل کو گھر لے جانے کے لیے گاڑی میں چڑھا یا جا رہا تھا تو اس وقت بیل گھبرا گیا اور اس نے وہاں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا ۔اس دور ان بیل کی زور دار ٹکر سے مالک شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا ۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی