سیکیورٹی فورسز نے چالان کیلئے روکنے پر مبینہ طور پر موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی پٹائی کر دی ، 4 اہلکار ہسپتال منتقل

سیکیورٹی فورسز نے چالان کیلئے روکنے پر مبینہ طور پر موٹر وے پولیس کے ...
سیکیورٹی فورسز نے چالان کیلئے روکنے پر مبینہ طور پر موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی پٹائی کر دی ، 4 اہلکار ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مبینہ طور پر جی ٹی روڈ جہانگیر ہ ٹاﺅن کے قریب چالان کرنے پر موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد چار اہلکاروں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دی نیوز کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ( این ایچ ایم پی )کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ جان بہادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے جہانگیرہ ٹاﺅن کے قریب دو تیز رفتارکاروں کو رکنے کا اشعارہ کیا مگر انہوں نے گاڑیوں کو مزید تیز کر لیا جس پر کاروں کا پیچھا کیا گیا اور خیر آباد کے مقام پر روک کر پوچھا گیا تو گاڑیوں میں موجود افراد نے اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ظاہر کیا ۔

پاکستان کے وہ علاقے جہاں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے ، تفصیلی خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گاڑیوں میں موجود افراد سادہ کپڑوں میں تھے جنہوں نے روکے جانے پر اپنے دوستوں کو بھی خیر آباد بلا لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار چار گاڑیوں میں وہاں پہنچ گئے اور موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کو زدوکوب کرنے لگے ۔
جان بہادر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ دو میجر بھی موجود تھے جنہوں نے دیگر جوانوں کیساتھ ملکر موٹر وے پولیس کے اہلکاروں پربری طرح تشدد کیااور انہیں انکی گاڑیوں سمیت زبردستی اٹک قلعے میں لے گئے ۔

انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، مکمل خبر پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

انہوں نے شکایت کی کہ موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا اور بعد میں اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کے بعد رہا کیا گیا ۔
رہائی کے بعد موٹر وے پولیس کے چاراہلکاروں جن میں انسپکٹر محسن تورو ، ہیڈکانسٹیبل جلال شاہ ، عاطف خٹک اور ڈرائیور شاہ زیب شامل تھے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
واقعے کے بعد پاک فوج کے کرنل شاہد نے بتایا ہے کہ واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے جس کے بعد ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی ۔

مزید :

نوشہرہ -