فاروق ستار کی میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں ،تین سے چار روز میں گھر منتقل ہو جائیں گے :ہسپتال انتظامیہ

فاروق ستار کی میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں ،تین سے چار روز میں گھر منتقل ہو جائیں ...
فاروق ستار کی میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں ،تین سے چار روز میں گھر منتقل ہو جائیں گے :ہسپتال انتظامیہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم کار حادثے کے نتیجے میں لگنی والی چوٹوں کی وجہ سے وہ شدید درد سے دو چار ہیں ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فارو ق ستار کے ایکسرے ،سی ٹی سکین اور ایکو رپورٹس نارمل آئی ہے لیکن ابھی انہیں تین سے چار دن ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا ۔حادثے کے باعث فاروق ستار کے جسم کے مختلف حصوں میں شدید درد ہے ۔ادھر ہسپتال کے مرکزی دروازوں پر مزید پولیس موبائل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ ہسپتال کے اطراف میں بھی سیکیورٹی سخت کی جائے گی۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی

مزید : کراچی