چترال اورگردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف

چترال اورگردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف
چترال اورگردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف

  

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک ) چترال اور رگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چترال شہر اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کے باعث شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت اور گہرائی کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا اور نہ ہی زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزید : ماحولیات