کوئٹہ میں دو مریضوں کو کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مریضوں کی تعداد 107ہو گئی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبے میں دو مریض ہسپتال پہنچ گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے ۔رواں سال اب تک کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 107ہو گئی ہے جبکہ اس جا ن لیوا وائرس سے 15افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی
کوئٹہ میں کانگو کے شبے میں مزید دو افراد کو فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جن کا تعلق ضلع لورا لائی کے علاقے میختر سے ہے ۔ہسپتال لائے گئے افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔کانگو وائرس کے شبے میں ہسپتا ل آنے والی مریضہ صائمہ بی بی کی حالت بہتر ہے۔ ہسپتا ل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئسو لیشن وارڈ میں متعلقہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی چھٹیا ں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔