فاروق ستار کو شدید چوٹ نہیں لگی، وہ تیزی سے روبصحت ہیں، تین سے چار دن ہسپتال میں رکھا جائے گا: ترجمان ہسپتال

فاروق ستار کو شدید چوٹ نہیں لگی، وہ تیزی سے روبصحت ہیں، تین سے چار دن ہسپتال ...
فاروق ستار کو شدید چوٹ نہیں لگی، وہ تیزی سے روبصحت ہیں، تین سے چار دن ہسپتال میں رکھا جائے گا: ترجمان ہسپتال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماءفاروق ستار کو ٹریفک حادثے میں ظاہری خراشیں آئی ہیں تاہم کوئی شدید چوٹ نہیں لگی اور ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔

فاروق ستار ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل ،حالت خطرے سے باہر

لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ فاروق ستار کو کوئی شدید چوٹ نہیں آئی اور صرف ظاہری طور پر خراشیں آئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق فاروق ستار کے سینے اور بازوﺅں میں تکلیف کے باعث انہیں آرام کی سخت ضرورت ہے اس لئے نیند کی گولی دیدی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فاروق ستار کے خون کے نمونے اور ٹیسٹ لئے گئے تھے جو مثبت آئے ہیں جبکہ ان کا سی ٹی سکین بھی مثبت آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فاروق ستار کو مزید تین سے چار دن تک ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا اور مزید ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

گاڑی نے کچے میں اترنے کے بعد پانچ قلابازیاں کھائیں، اللہ نے معجزانہ طور پر بچا لیا، کارکن پرامن رہیں: فاروق ستار

واضح رہے کہ فاروق ستار حیدرآباد سے کراچی آرہے تھے کہ نوری آباد میں تیزر فتاری کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی اور کئی قلابازیاں کھانے کے بعد رکی تو رہنما و¿ں کو گاڑی سے باہر نکالا گیا تاہم تمام افراد محفوظ رہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فاروق ستار کے کندھے اور کمر پر چوٹیں آئیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں