لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ، ہر یونین کونسل میں صفائی کیمپ قائم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ، ہر یونین کونسل میں ...
لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ، ہر یونین کونسل میں صفائی کیمپ قائم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلو ایم سی ) نے عید الاضحی کے مناسبت سے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہر یونین کونسل میں صفائی کیمپ قائم کر دیے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہناہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عیدالاضحی پر ہر یونین کونسل میں صفائی کے کیمپ لگائے جائیں گے اور جانوروں کے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے 15لاکھ بیگ مفت فراہم کیے جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آلائشوں اور صفائی ستھرائی کے حولاے سے ہیلپ لائن 1139پر بھی شکایات درج کرائی جا سکیں گی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری جانب شہری انتظامیہ نے اس موقع پر شہری علاقوں میں سری پائے بھوننے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ واسا حکام نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جانوروں کی آلائشوں کو گٹروں یا نالوں میں پھینکنے سے پرہیز کیا جائے ۔

مزید : لاہور