شہری کالعدم اور انتہا پسند جماعتوں کو کھالیں نہ دیں ، شکایات پر رینجرز کارروائی کریگی : پنجاب حکومت

شہری کالعدم اور انتہا پسند جماعتوں کو کھالیں نہ دیں ، شکایات پر رینجرز ...
شہری کالعدم اور انتہا پسند جماعتوں کو کھالیں نہ دیں ، شکایات پر رینجرز کارروائی کریگی : پنجاب حکومت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کالعدم اور نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی جماعتوں پر نظر رکھیں اور انہیں ہرگز کھالیں نہ دیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری ملک دوست تنظیموں اور جماعتوں کو کھالیں دیں اور انتہا پسند ، کالعدم اور فرقہ پرست جماعتوں کو کھالیں دینے سے گریز کیا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کی شکایات پر کالعدم جماعتوں کے خلاف رینجرز کارروائی کریگی ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...