بھارت نے چناب پر مزید 3 ڈیم بنانے کیلئے سرٹیفکیٹ حاصل کرلئے

بھارت نے چناب پر مزید 3 ڈیم بنانے کیلئے سرٹیفکیٹ حاصل کرلئے
بھارت نے چناب پر مزید 3 ڈیم بنانے کیلئے سرٹیفکیٹ حاصل کرلئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آن لائن) بھارت کی آبی جراحیت جاری، دریائے چناب پر مزید تین ڈیم بنانے کیلئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرلئے جبکہ افغانستان میں دریائے کابل پر ورلڈ بینک کے ساتھ ارب ڈالر قرضے سے 12 ڈیم تعمیر کرے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960ءکے سندھ طاس معاہدے کے باوجود دونوں ممالک کے مابین آبی م سائل سنگین صورتحال اختیار کررہے ہیں۔ بھارت چاہتا ہے پاکستان کے دریاﺅں پر ڈیم بنا کر پانی روک لیتا ہے، پاکستانی زمینوں کو بروقت پانی کی کی کے باعث خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی کھلی دھمکی

بھارت نے پاکستانی حکومت کو خبر تک نہیں ہونے دی اور پاکستان کی اجازت کے بغیر دریائے چناب پر تینوں ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرلئے۔ بھارت دریائے چناب پر تین ڈیموں کی عمیر سے دو کروڑ کیوبک فٹ پانی روک سکے گا۔ دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی آبی معاہدہ موجود نہیں۔

بھارت اس کا فائدہا ٹھاتے ہوئے افغانستان کے ساتھ مل کر دریائے کابل پر افغانستان میں 12 ڈیموں کی تعمیر کرے گا اور 12ڈیموں کی تعمیر کیلئے ورلڈ بینک افغانستان کو سات ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کررہا ہے۔

مزید : اسلام آباد