ایم کیو ایم کے 3 گروپ بن چکے، چوتھا عشرت العباد بنائیں گے: نبیل گبول

ایم کیو ایم کے 3 گروپ بن چکے، چوتھا عشرت العباد بنائیں گے: نبیل گبول
ایم کیو ایم کے 3 گروپ بن چکے، چوتھا عشرت العباد بنائیں گے: نبیل گبول

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک ہی ہیں، آرمی چیف کے جانے کے بعد بھی ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں ہوگا۔

مقامی اخبارات کے مطابق نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ آئین سے الطاف حسین کا نام کٹوانا متحدہ قائد کی مرضی سے ہوا، خود فاروق ستار میں ہمت نہیں ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے خلاف جائے کہ میرے لیڈر قائداعظم ہیں۔ الطاف حسین جیسے غدار نہیں، پارٹی میں آنے کیلئے ایم کیو ایم نے میری منتیں کیں، ایم کیو ایم کی درخواست پر الیکشن میں حصہ لیا۔

ان کاکہناتھا کہ متحدہ قائد کا باب بند ہونے کا معاملہ ہوگا، ایم کیو ایم کے 3 گروپ بن چکے چوتھا گروپ عشرت العباد بنائیں گے۔

مزید : کراچی