کراچی میں بھاﺅ تاﺅ سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ، بیوپاری نے بکرے تول کر بیچنا شروع کر دیے

کراچی میں بھاﺅ تاﺅ سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ، بیوپاری نے بکرے تول ...
کراچی میں بھاﺅ تاﺅ سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ، بیوپاری نے بکرے تول کر بیچنا شروع کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں قربانی کے جانور خریدنے کیلئے بھاﺅ تاﺅ جیسے مشکل مرحلے سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، ایف ٹی سی کی مویشی منڈی میں ایک بیوپاری نے بکرے تول کر بیچنا شروع کر دیے ۔ 

ٰٰٓٓایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایک بیوپاری نے بھاﺅ تاﺅ سے کترانے والوں کیلئے تول کے حساب سے بکرے فروخت کرنے کیلئے پیش کر دیے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اس مقام کا رخ کر لیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بیوپار ی نے 540 روپے فی کلو کے حساب سے بکرے فروخت کیلئے پیش کر دیے ہیں جہاں سے لوگ باآسانی اپنی پسند کا بکرا لے کر وزن کرواتے ہیں اور اس حساب سے قیمت ادا کر کے وقت ضائع کئے بغیر قربانی کا جانور خرید کر لے جارہے ہیں ۔
بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کی پریشانی کے باعث یہ سہولت متعارف کرائی ہے جس کے رسپانس سے نہ صرف وہ خود بے حد خوش ہیں بلکہ شہری بھی بغیر کسی بھاﺅ تاﺅ کے یہاں سے بڑی تعداد میں بکرے خرید کر لے جارہے ہیں ۔

مزید :

کراچی -