6 سالہ بچہ اور گلیکسی نوٹ 7۔۔۔ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ کمپنی کو جان کے لالے پڑ گئے۔۔۔ اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

6 سالہ بچہ اور گلیکسی نوٹ 7۔۔۔ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ کمپنی کو جان کے لالے پڑ ...
6 سالہ بچہ اور گلیکسی نوٹ 7۔۔۔ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ کمپنی کو جان کے لالے پڑ گئے۔۔۔ اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

بروکلین (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 پھٹنے کے واقعات پیش آنے کے بعد اگرچہ کمپنی نے یہ موبائل فونز واپس طلب کر لئے ہیں لیکن اس طرح کے واقعات تھمنے میں نہیں آ رہے ہیں اور اب تک ایک بچہ اس کے عتاب کا شکار ہوا ہے اور بری طرح جھلس کر ہسپتال پہنچ گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7پھٹنے سے گاڑی تباہ،ایوی ایشن کا جہازوں میں موبائل لے جانے پر پابندی عائد کرنے پر غور

ذرائع کے مطابق ایک 6 سالہ بچہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 پر ویڈیو دیکھ رہا تھا کہ اسی دوران موبائل فون میں آگ بھڑک اٹھی۔ بچے کی دادی ”لینڈا لوئس“ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ موبائل فون میں بھڑکنے والی آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ان کے گھر میں لگے فائر الارم بج اٹھے اور اس کے پوتے کے ہاتھ اور بازو بری طرح جھلس گئے جسے ڈاﺅن سٹیٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا اور طبی امداد دی گئی۔ لوئس نے بتایا کہ ”میرا پوتا اب کسی بھی موبائل کے قریب نہیں جا رہا اور مسلسل رو رہا ہے۔“لوئس نے مزید بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد سام سنگ کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم ابھی اس متعلق کچھ نہیں بتا سکتی۔

رواں سال 19 اگست میں ریلیز ہونے والے گلیکسی نوٹ 7 کے دنیا بھر میں 35 موبائل فونز پھٹنے کے واقعات رونماءہو چکے ہیں جبکہ ایک گاڑی میں موبائل فون پھٹنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور پوری گاڑی ہی تباہ ہو گئی تھی۔ ان واقعات کی تصدیق سام سنگ خود بھی کر چکا ہے اور اسی وجہ سے کمپنی نے دنیا بھر میں فروخت کئے جانے والے تمام فون بھی واپس منگوا لئے ہیں اور نئے فونز کی فروخت بھی بند کر دی گئی ہے۔

سام سنگ کمپنی نے نئے ماڈل نوٹ 7 کے تمام موبائل فونز صارفین سے واپس لے لئے، تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

اگرچہ سام سنگ کی جانب سے تمام موبائل فونز واپس طلب کر لئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود اکثر صارفین اس معاملے کو اہمیت نہیں دے رہے اور ان کا موقف ہے کہ ایسا واقعہ ان کے ساتھ پیش نہیں آئے گا۔ ہم امید اور دعا کرتے ہیں ایسا نہ ہو لیکن ذرا سوچیں کہ لوئس نے بھی یہ نہیں سوچا ہو گا کہ اس کے 6 سالہ پوتے کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آئے گا۔

سام سنگ یہ موبائل واپس لینے کے معاملے میں انتہائی سختی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ کمپنی نے واپس نہ کئے جانے والے نوٹ 7 مستقل طور پر بلاک کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے تاکہ اس طرح کے مزید واقعات رونماءنہ ہو سکیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی