اشرف غنی کا مطالبہ مسترد: ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں افغانستان بھارت تجارت شامل نہیں: پاکستان

اشرف غنی کا مطالبہ مسترد: ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں افغانستان بھارت تجارت شامل ...
اشرف غنی کا مطالبہ مسترد: ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں افغانستان بھارت تجارت شامل نہیں: پاکستان

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں افغانستان اور بھارت کے مابین تجارت شامل نہیں، پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان پھل واہگہ کے راستے بھارت جارہے ہیں، پاکستان نے اپنی بندرگاہوں تک افغانستان کو تجارتی رسائی نہیں روکی۔ پاکستان وعدے کے مطابق تجارتی راہداری میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ چمن بارڈر 31 اگست تک بندرہا، دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان اقدامات پر اتفاق کے بعد چمن سرحد کھول دی گئی۔ پاکستان نے تجارتی راہداری کیلئے افغانستان کو اپنی بندرگاہوں تک مسلسل رسائی دی ہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...