شاہد آفریدی ون ڈے کے بعد ٹی 20سے ریٹائرمنٹ کو تیار

شاہد آفریدی ون ڈے کے بعد ٹی 20سے ریٹائرمنٹ کو تیار
شاہد آفریدی ون ڈے کے بعد ٹی 20سے ریٹائرمنٹ کو تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق کپتان شاہد خان آفریدی ون ڈے کے بعدا ب ٹی 20سے بھی ریٹائرمنٹ کیلئے تیار ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک میچ کھیلنے کیلئے بورڈ سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور آخری میچ کے بعدوہ ٹی 20کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہناہے کہ شاہد آفریدی پچھلے کئی سالوں سے ون ڈے کے علاوہ ٹی 20 کرکٹ میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کر سکے ، کارکردگی کے حوالے سے شاہد آفریدی پر فینز اور بورڈ کا بھی کافی دباو¿ موجود ہے جس کے بعد اب شاہد آفریدی نے اپنے طور پر ہی ٹی 20کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ویسٹ انڈیز کیساتھ ہونے والی ٹی 20سیریز میں ایک میچ کھیلنے کیلئے شاہد آفریدی نے بورڈ سے رابطے تیز کر دیے ہیں تاہم اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان آئندہ چند روز میں شاہد آفریدی کو کھیلانے یا نہ کھیلانے کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد شاہد آفریدی ٹی 20سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔ذرائع نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ شاہد آفریدی کو ٹی 20ٹیم میں سولہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -