بولڈ سین کرنے پر مسلمان تنقید کرتے ہیں تو میری فلم نہ دیکھیں ، اللہ کو جوابدہ ہوں: زریں خان

بولڈ سین کرنے پر مسلمان تنقید کرتے ہیں تو میری فلم نہ دیکھیں ، اللہ کو جوابدہ ...
بولڈ سین کرنے پر مسلمان تنقید کرتے ہیں تو میری فلم نہ دیکھیں ، اللہ کو جوابدہ ہوں: زریں خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ زریں خان نے کہاہے کہ بہت سے مسلمان فین ہیں جو مذہب کے نام پر مجھ سے نفرت کررہے ہیں لیکن میں ایک چیز بتاناچاہتی ہوں کہ مسلمان ہوں اور اپنے مذہب کے بارے میں جانتی ہوں ، اسلام یہ بھی سکھاتاہے کہ دوسروں پر انگلی نہ اٹھائیں ، جوکچھ بھی کررہی ہوں ، وہ اللہ اور میرے درمیان ہے ۔

میڈیا کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں زریں خان کاکہناتھاکہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ، آپ جن لوگوں کے بارے میں بات کررہے ہیں، مجھے پتہ ہے ، بہت سے مسلمان فین ہیں ، میں اللہ کو جواب دہ ہوں ، ان لوگوں کو نہیں ، اگر وہ مجھے پسند نہیں کرتے تواُنہیں میری فلم ہی نہیں دیکھنی چاہیے ۔

مزید : تفریح