لاہوریوں کے لیے خوشخبری ،آئندہ اتوار تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی :لیسکو حکام

لاہوریوں کے لیے خوشخبری ،آئندہ اتوار تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی :لیسکو حکام
لاہوریوں کے لیے خوشخبری ،آئندہ اتوار تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی :لیسکو حکام

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عید الضحیٰ کے موقع پر لاہور کے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ،لیسکو نے آئندہ اتوار تک لاہور کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ اتوار تک لاہور میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے بتا یا کہ آج صبح سے لاہور کے کسی بھی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی ہے ۔لیسکو حکام نے مزید کہا کہ صنعتوں میں بھی اتوار تک تعطیلات کی پیش نظر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی

مزید : لاہور