ہیلری کلنٹن لڑکھڑا کر گرپڑیں، نیم بے ہوش ، نمونیا ہوگیا

ہیلری کلنٹن لڑکھڑا کر گرپڑیں، نیم بے ہوش ، نمونیا ہوگیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ سے مغربی ساحل کا دورہ بھی ملتوی کردیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن نیو یارک میں سانحہ نائن الیون کے 15 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شریک تھیں جہاں سے واپسی پر ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ لڑکھڑا کر گرگئیں،جس کے بعدپکڑ کر اُنہیں گاڑی میں بٹھایاگیا اور ان کے گھر پر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق مختلف الرجیز کی وجہ سے ہیلری کلنٹن کو کھانسی کی شکایت بھی تھی جس کے بعد طبی معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ ہیلری نمونیا کا شکار ہیں ۔

ڈاکٹروں کے مطابق ہیلری گرمی اور جسم میں پانی کی کمی کا شکار بھی ہوئی ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے تاہم ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے شیڈول میں تبدیل کریں اور آئندہ چند دن مکمل آرام کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تازہ واقعے سے امریکی صدارتی امیدوار کی صحت کے بارے میں سوالات اٹھ سکتے ہیں اور اسے ناقدین اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...