کراچی:مویشی منڈی میں 4نوسر باز خواتین نے بیو پاری سے 60ہزار روپے لوٹ لیے

کراچی:مویشی منڈی میں 4نوسر باز خواتین نے بیو پاری سے 60ہزار روپے لوٹ لیے
کراچی:مویشی منڈی میں 4نوسر باز خواتین نے بیو پاری سے 60ہزار روپے لوٹ لیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کی مویشی منڈی میں 4 نوسر باز خواتین نے بیو پاری کو لوٹ لیا تاہم خواتین کو پکڑ لیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مویشی منڈی میں خاتون نے بھیک مانگنے کے بہانے بیو پاری کے 60ہزار روپے نکال لیے اور دیگر 3خواتین کے ساتھ فرار ہونے لگی ۔اسی دوران بیو پاری نے اپنی جیب میں ہاتھ مارا تو اسے پتہ چلا کہ 60ہزار روپے نکال لیے گئے ہیں جس پر بیوپاری نے شور مچا یا ۔بیو پاری نے الزام عائد کیا کہ خاتون نے بھیک مانگنے کے بہانے 60ہزار روپے نکا ل لیے ہیں جس پر دیگر بیو پاریوں نے مل کر خواتین کو پکڑ لیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کی مویشی منڈی سے ایک جانور چور کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا ۔

فلسطین کا معاملہ سب سے بڑا مسئلہ ہے ،دہشت گردی کو اسلام سے نہیں جوڑا جا سکتا ،عالم اسلام اپنے اندر سے فرقہ واریت کا خاتمہ کریں ، خطبہ حج

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...