جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مجموعی طور پر 173 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مجموعی طور پر 173 ارب روپے خرچ کر رہے ...
جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مجموعی طور پر 173 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں اور مجموعی طور پر 173 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ایم این اے سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات کی جس دوران جنوبی پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی تقری اور خوشحالی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں اور جنوبی پنجاب میں ترقیاتی پروگراموں کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل رکھے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب پر مجموعی طور پر 173 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں