ماموں کانجن: دربار پر خواتین سے چھیڑ خانی کرنے والے اوباش کی چھترول، سراور مونچھیں مونڈ کر ناک سے لکیریں نکلواکر چھوڑدیا گیا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) دربار حضرت خواجہ حبیب اللہ پر سلام کے لئے آنے والی خواتین سے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کرنے والے ایک اوباش نوجوان کو دربار کے سجادہ نشین نے مریدین کی مدد سے چھترول کرکے اس کا سر، مونچھیں اور بھنوے مونڈ دیں۔
بتایا گیا ہے کہ چک 4/53 ٹکڑا میں دربار حضرت خواجہ پیر حبیب اللہ پر خواتین سلام کرنے آئیں جہاں نواحی گاﺅں 491 گ ب جھنڈانوالی کے ایک نوجوان نواز نے مبینہ طور پر ایک خاتون سے چھیڑ خانی کی جس پر دربار کے سجادہ نشین عظمت حبیب نے مریدین کی مدد سے اسے پکڑ کر درخت سے باندھنے کے بعد شدد کا نشانہ بنایا، ناک سے لکیریں نکلوائیں اور بعد میں سر، مونچھیں اور بھنوے مونڈ دیں اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کے وعدہ پر چھوڑدیا، پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔