شیخ رشیدنے دودنبے ، ایک اونٹ جبکہ شریف برادران نے قربانی کیلئے 10بکرے ، دوبیل خریدلیے

شیخ رشیدنے دودنبے ، ایک اونٹ جبکہ شریف برادران نے قربانی کیلئے 10بکرے ، دوبیل ...
شیخ رشیدنے دودنبے ، ایک اونٹ جبکہ شریف برادران نے قربانی کیلئے 10بکرے ، دوبیل خریدلیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد،لاہور (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے عید الاضحی کے لئے ایک لاکھ روپے مالیت کا اونٹ اور 2دنبے خرید لئے ہیںجبکہ شریف برادران نے 10بکرے اور دو بیل خریدے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد عیدالاضحیٰ کے لئے قربانی کے جانور خریدنے کے لئے اسلام آباد منڈی پہنچ گئے، جہاں سے انہوں نے ایک اونٹ اور 2دنبے خرید لیے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری ہر سال عید الاضحی کے موقع پر یہی ترجیح ہوتی ہے کہ اونٹ کی قربانی کروں ‘عیدالاضحی کے جانور خریدنے کے لئے میں اپنے خاندان کے بچوں کو ساتھ لاتا ہوں، ان کی پسند کا جانور خریدتا ہوں ۔

دوسری طرف شریف خاندان نے بھی قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری کرلی ہے ، وزیراعظم نوازشریف نے 6بکرے اور ایک بیل خریدا، اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے 4بکرے اور ایک بیل لیا۔

مزید : اسلام آباد