عمران خان نے حج پر جانے کا وعدہ کیا ،انہیں رب نے اجازت نہیں دی یا شائد شیطان کے ساتھ مک مکا ہو گیا :پرویز رشید

عمران خان نے حج پر جانے کا وعدہ کیا ،انہیں رب نے اجازت نہیں دی یا شائد شیطان ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے حج پر جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یا تو انہیں رب نے اجازت نہیں دی یا پھر ان کا شیطان کے ساتھ مک مکا ہو گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حج کے مقدس مہینے میں دو وعدے کیے تھے ،پہلے انہوں نے حج پر جانے کا وعدہ کیا لیکن رب نے انہیں اجازت نہیں دی یا پھر ہو سکتا ہے کہ ان کا شیطان کے ساتھ مک مکا ہو گیا ہو ،دوسرا وعدہ انہوں نے رائیونڈ جانے کا کیا تھا جس پر حکومت نے انہیں روکا نہیں ہے ۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی

اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی والے صاحب ہر عید سے پہلے کہتے ہیں اس عید پر قربانی ہو گی اور قربانی کے لیے ن لیگ کے کسی بھی رہنما کا نام لے لیتے ہیں لیکن اس بار وہ بھی اونٹ خرید کر واپس راولپنڈی چلے گئے ہیں ،ان کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہو گیا ۔پرویز رشید نے کہا کہ جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علما اسلام اور یہاں تک کہ عمران خان کے سیاسی کزن طاہر القادری نے بھی رائیونڈ جانے کی مخالف کی ،اب خان صاحب بالکل تنہا رہ گئے ہیں اور تنہا ہی رہیں گے ۔پرویز رشید نے طنزیہ انداز میں عمران خان پر یہ شعر بھی کہا ”نہ خدا ہے ملا ،نہ وصال شیروانی “۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے حکومت میں چا ر مرتبہ حج کا انتظام کیا گیا ،اللہ کا شکر ہے کہ ن لیگ کی حکومت میں حج کی سعادت سستی ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری حج کے اخراجات کم اور سہولت بہترہے جسے دیکھ کر پرائیویٹ حج کرنے والے لوگوں نے بھی سرکاری حج کے لیے رابطہ کیا ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...