متحدہ رہنما جاوید کاظمی کو رہا کر دیا گیا

متحدہ رہنما جاوید کاظمی کو رہا کر دیا گیا
متحدہ رہنما جاوید کاظمی کو رہا کر دیا گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی کو رہا کر دیا گیا ۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق حساس اداروں نے ایم کیو ایم کے رہنما جاوید کاظمی کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا ۔

حساس اداروں نے جاوید کاظمی کو 9ستمبر کے روز گلستان جوہر میں واقع انکے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جہاں ان سے تفتیش کی جارہی تھی ۔

تاہم گزشتہ روز ان کی اہلیہ سنبل جمالی نے خاوند کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ رہنما جاوید کاظمی رہائی کے بعد کچھ دیر میں متحدہ آفس پی آئی بی کالونی آئیں گے ۔

مزید : کراچی