پی ٹی آئی وفد کا دورہ اڈا پلاٹ : لیگی کارکنوں اور کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ، پولیس نے بیچ بچاﺅ کرادیا

پی ٹی آئی وفد کا دورہ اڈا پلاٹ : لیگی کارکنوں اور کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ، ...
پی ٹی آئی وفد کا دورہ اڈا پلاٹ : لیگی کارکنوں اور کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ، پولیس نے بیچ بچاﺅ کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی وفد کے دورہ اڈا پلاٹ کے دوران لیگی کارکنوں اور کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائیونڈ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن علیم خان کے ہمراہ اڈا پلاٹ کا دورہ کرنے پہنچے تو خبر ملتے ہی لیگی کارکن بھی میدان میں آگئے ، پارٹی قیادت کی تصاویر اور بینرز اٹھانے لیگی کارکنوں نے خوب نعرے بازی  کی اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف دل کی بھڑا س نکالی جس پر کپتان کی کھلاڑی بھی مچل اٹھے اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ’’کسی کو وزیراعظم کے گھر کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا ‘‘جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے رائیونڈ مارچ کے نعرے لگانا شروع کر دیے ،واقعے کی سنگینی کو دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچی اور کارکنوں میں بیچ بچاﺅ کرادیا ۔دورے کے دوران پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے اڈہ پلاٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔

یاد رہے کہ اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ پر واقع ہے جہاں سے نواز شریف کی رہائش گاہ چند کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ کیلئے اڈا پلاٹ کے مقام کو تجویز کیا ہے ۔

مزید :

لاہور -