فیصل آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

فیصل آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
فیصل آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(مانیٹرگ ڈیسک ) فیصل آباد اور نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق فیصل آبادشہر اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد تیز بارش نے نشیبی علاقوں کو تالاب میں تبدیل کر دیا ۔ موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور جانوروں کے لیے شدید مشکلات پید ا ہو گئی ہیں ۔

داؤد ابراہیم کے بارے میں انتہائی افسوس ناک خبر آگئی ، جاننے کیلے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے فوری بعد بعض علاقوں کی بجلی غائب ہے چند مقامات سے فیڈر ٹرپ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوںکی پیشن گوئی کی ہے ۔

مزید : ماحولیات