کوئٹہ : کانگو وائرس کے سپرے سے 2بیل مر گئے

کوئٹہ : کانگو وائرس کے سپرے سے 2بیل مر گئے
کوئٹہ : کانگو وائرس کے سپرے سے 2بیل مر گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ کی مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچاﺅ کے سپرے سے دو بیل مر گئے ۔

نیو نیو زکے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے کوئٹہ کی مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچاﺅ کا سپرے کیا ، ٹیم سپرے کر کے چلی گئی تو سپرے کے ایک گھنٹہ بعد دونوں بیلوں کی حالت بگڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر گر پڑے ۔ بیوپاری نے بیلوں کو اپنے طور پر بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ بیوپاری کا کہنا ہے کہ کانگو وائر س کے نام پر اس کا لاکھوں کا نقصان ہو گیا ہے جس کا ازالہ کیا جائے ۔

مزید : کوئٹہ