فہد قتل کیس، عدالت نے مرکزی ملزم راجہ ارشد کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا

فہد قتل کیس، عدالت نے مرکزی ملزم راجہ ارشد کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے فہد ملک کے قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مرکزی ملزم راجہ ارشد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم راجہ ارشد کا اب تک دس دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے اور آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا اور اب گاڑی کی برآمدگی کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس واقعے پر کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا گیا بلکہ سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے صرف رپورٹ طلب کی تھی لہٰذا ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...