راولپنڈی میں سرچ آپریشن، 13 اشتہاری، 2 قربانی کے جانور چوری کرنیوالوں سمیت 31 افراد گرفتار

راولپنڈی میں سرچ آپریشن، 13 اشتہاری، 2 قربانی کے جانور چوری کرنیوالوں سمیت 31 ...
راولپنڈی میں سرچ آپریشن، 13 اشتہاری، 2 قربانی کے جانور چوری کرنیوالوں سمیت 31 افراد گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 13 اشتہاریوں اور 2 چوروں سمیت 31 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 13 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 16 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران قربانی کے جانور چوری کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری کئے گئے 3 دنبے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں