مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کا اعلان کردیا

مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج ...
مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کا اعلان کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں کل عید کی نماز کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف حریت رہنماوں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ۔برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے بھارتی مسلح فوج کے مظالم اور کرفیو کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے ،گزشتہ دو دنوں سے اب تک بھارتی فوج نے 7کشمیری جوانوں کو فائرنگ سے شہید کر دیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بے ہیمانہ تشدد سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد95سے بھی تجاوز کر گئی ہے ۔کشمیر میڈ یا سیل کے مطابق حریت رہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں نماز عید 8بج کر 30منٹ پر ادا کی جائے گی جس کے بعد وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا ۔مقبوضہ کشمیر میں نماز عید ایک ہی وقت پر ادا کی جائے گی ۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، یورپی ممالک میں بھی عید آج ہو گی

مزید : قومی